Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کے پانچ شہر دنیا کے محفوظ ترین 10 شہروں میں شامل

الفجیرہ محفوظ ترین شہروں میں سرفہرست جبکہ ابوظبی دوسرے نمبر پر ہے( فوٹو ٹوئٹر)
اقتصادی، سماجی اور سلامتی شعبوں میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر درجہ بندی کرنے والی بین الاقوامی سپیشل ویب سائٹ نومبیو نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے 5 شہر دنیا کے 10 محفوظ ترین شہروں میں شامل ہیں۔  
متحدہ عرب امارات کے سرکاری خبررساں ادارے وام کے مطابق  متحدہ عرب امارات، امن و امان اور معیار زندگی کے حوالے سے عالمی رپورٹوں اور گراف میں پہلی پوزیشن ریکارڈ کرا رہا ہے۔ 
نومبیو کے مطابق امارات کی الفجیرہ ریاست دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔ ابوظبی دوسرے، عجمان ساتویں، شارجہ 8 ویں اور دبئی نویں نمبر پر ہے۔  
جرمن انٹرنیشنز فاؤنڈیشن نے پسندیدہ ترین ممالک کے حوالے سے 2022 کے دوران رائے عامہ کا ایک جائزہ تیار کیا جس میں شامل 94 فیصد تارکین وطن نے کہا کہ امارات ان کی نظر میں محفوظ ترین ملک ہے۔
اس کی اہمیت کا اندازہ  اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ محفوظ ترین ملک کے حوالے سے اب تک رائے عامہ کے جتنے بھی جائزے ریکارڈ پر آئے ہیں ان میں زیادہ سے زیادہ 81 فیصد تارکین وطن نے کسی ایک ملک کو محفوظ ترین قرار دیا تھا۔ 
بین االاقوامی مسابقت کے حوالے سے بھی متحدہ عرب امارات سماجی امن و استحکام سے متعلق کئی بین الاقوامی گراف میں سرفہرست آچکا ہے۔ 
انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار مینجمنٹ ڈیولپمنٹ 2021 نے بین الاقوامی مسابقت کے حوالے سے سالانہ جائزے میں امارات کو انفارمیشن سیکیورٹی گراف میں پوری دنیا میں پہلی پوزیشن دی ہے۔ 

شیئر: