Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بابراعظم اور وراٹ کوہلی کی ملاقات، ’ٹو گریٹس آف آل ٹائم ایک فریم میں‘

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور انڈیا کے سٹار بیٹر وراٹ کوہلی نے ایشیا کپ سے پہلے پریکٹس سیشن کے دوران مصحافہ کیا ہے۔
بدھ کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انڈین کرکٹ بورڈ کے ہینڈل سے ایک ویڈیو شیئر ہوئی جس میں انڈین ٹیم کو پریکٹس کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
اسی ویڈو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور انڈین ٹیم کے سٹار بیٹر وراٹ کوہلی کو بھی دیکھا گیا ہے جس میں دونوں کھلاڑی پریکٹس سیشن کے دوران ایک دوسرے سے مل رہے ہیں۔
2019 کے کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد سے پاکستانی کپتان بابر اعظم کا وراٹ کوہلی سے موازنہ کیا جارہا ہے۔
بابر اعظم اس وقت ٹی 20 اور ون ڈے کرکٹ کے بیٹرز کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں جبکہ وراٹ کوہلی 2016 میں دنیا کے نمبر ون بیٹر تھے۔
2021 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور انڈیا کے میچ کے بعد بابر اعظم اور وراٹ کوہلی خوشگوار موڈ میں دکھائی دیے تھے جبکہ 14 جولائی کو بابر اعظم نے وراٹ کوہلی کی بُری فارم کے بارے کے حوالے سے حوصلہ افزائی کا ٹویٹ بھی کیا تھا۔
بابر اعظم اور وراٹ کوہلی کی اس ملاقات کے بارے میں ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے تبصرے بھی دیکھنے میں آرہے ہیں۔
مومنہ کہتی ہیں کہ ’نفرت کرنے والے ہٹ جائیں، دونوں بہترین دوست آگئے ہیں، نہیں، میں بالکل بھی نہیں رو رہی۔‘
وارون شرما لکھتے ہیں کہ ’اس سے اچھا نظارہ اور کچھ نہیں ہوسکتا، وراٹ اور بابر۔‘
اویناش اریان نے لکھا کہ ’ایک فریم میں دو دیوتا یعنی گریٹسٹ آف آل ٹائم۔‘
فاطمہ مسرور نے کہا ہے کہ ’اسی کونٹنٹ کے لیے جیتے ہیں ہم۔‘
حجاب نامی صارف تبصرہ کرتی ہیں کہ ’بابر اعظم اور وراٹ کوہلی کی کافی طاقت ہے، لیکن اچھائی والی۔‘
افشاں طیب کہتی ہیں کہ ’بادشاہوں کی ملاقات، بابر اعظم اور وراٹ کوہلی ایک فریم میں۔‘
 

شیئر: