Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 تعلیمی اداروں میں ٹرانسپورٹ کی خلاف ورزی پر 5 ہزار ریال جرمانہ ہوگا

2022 کے دوران 2 ہزار سے زیادہ سکول بسوں کو چیک کیا گیا۔ (فوٹو المرصد)
سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے سکول اور کالج کی بسیں چلانے والوں پر کئی پابندیاں عائد کی ہیں۔
سکول، کالج، انسٹی ٹیوٹ اور یونیورسٹی آنے جانے والے طلبہ کو محفوظ ٹرانسپورٹ کی فراہمی کی یقینی بنایا جا رہا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے طلبہ  کو ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنے والے پرمٹ ہولڈر اداروں اور افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے تمام معاملات  درست کرلیں۔ خلاف ورزی  پر 5 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ 
پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے متنبہ کیا کہ تفتیشی مہم مملکت کے تمام علاقوں میں چلائی جائے گی۔ اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ طلبہ اور اساتذہ کو لانے لے جانے والی بسیں قانون کے مطابق ہیں۔ 
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تین طرح کی بسیں تعلیمی اداروں کے لیے ٹرانسپورٹ سروس میں استعمال ہو سکتی ہیں۔ ایسی گاڑیاں جن کی نشستوں کی تعداد 9 سے زیادہ نہ ہو، ایسی بسیں جن کی نشستوں کی تعدا د 15 یا اس سے زیادہ ہو۔ 
اتھارٹی کے مطابق 2022 کے دوران بسوں کو چیک کرنے کے لیے 2 ہزار سے زیادہ معائنے کیے گئے۔ خلا ف ورزیوں پر تادیبی کارروائی کی گئی۔ 
اتھارٹی نے کہا ہے کہ اگر کوئی ادارہ یا فرد تعلیمی اداروں کے لیے خلاف قانون بس چلائے گا تو اس پر 5 ہزار ریال تک کا جرمانہ ہوگا۔ اب تک کے ریکارڈ کے مطابق بسیں  نظام کی 70 فیصد تک پابندی  کر رہی ہیں۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: