Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تمام ڈرائیوروں کو ابشر نظام میں خود کو رجسٹرڈ کرانا ہوگا،محکمہ ٹریفک

ریاض - - - - - -گاڑی خریدنے کیلئے یا کرائے پر حاصل کرنے کیلئے ابشر میں اکائونٹ ضروری ہے۔ محکمہ ٹریفک نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں و غیر ملکیوں کیلئے ضروری ہوگا کہ گاڑی خریدنے یا کرائے پر حاصل کرنے کیلئے انکا ابشراکائونٹ ایکٹیو ہونا چاہئے۔ابشر اکاؤنٹ کی ضرورت اس لئے ہے کہ گاڑی خریدنے یا کرائے پر حاصل کرنے کیلئے ان کے موبائل میں یا صارف کے موبائل میں کوڈ ارسال کیا جائیگا۔اس کوڈ کے ذریعے گاڑی انکی ملکیت میں آئیگی۔ کرائے پر حاصل کرنے کے خواہشمند کو ڈ کے ذریعے ’’تفویض‘‘ کا سسٹم فعال ہوگا۔ تفویض کے سسٹم کے ذریعے کمپنی کے نام پر گاڑی ہوگی لیکن کرائے پر حاصل کرنے والے کا نام اس میں جاری ہوجائیگا۔ اس سسٹم کے تحت کرائے پر حاصل کرکے گاڑی چلانے والا ساھر نظام میں ریکارڈ ہوگا اور اس کی تمام خلاف ورزیاں اسی کے نام پر جاری ہونگی۔ محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ گاڑی خریدنے یا کرائے پر حاصل کرنے کیلئے ابشر نظام کو اس لئے مربوط کیا گیا ہے تاکہ کوئی شخص کسی دوسرے کے نام پر نہ گاڑی خرید سکے اور نہ اسکے نام پر کرائے پر حاصل کرسکے۔ محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ تمام ڈرائیوروں کو ابشر نظام میں خود کو رجسٹرڈ کرانا ہوگا۔

شیئر: