Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب ڈریگن فروٹ کی پیداوار میں اضافہ کرے گا

سعودی حکومت ڈریگن فروٹ کی پیداوار میں اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے کیونکہ یہ انتہائی قیمتی اجناس ہے اور دیگر زرعی فصلوں کے مقابلے میں کم پانی استعمال کرتی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اس بات کا اعلان وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کی جانب سے منعقدہ ایک ورکشاپ میں کیا گیا۔
’مملکت میں امید افزا فصلوں پر سائنسی تحقیق‘ کے عنوان سے ورکشاپ کا اہتمام وزارت نے نیشنل سینٹر فار ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آف سسٹین ایبل ایگریکلچر یا ایسٹیڈامہ کے تعاون سے مرکز کے ہیڈ کوارٹرز میں کیا تھا۔
ورکشاپ میں حصہ لینے والے ماہرین اور محققین نے جدید زرعی نظام کے بارے میں متعدد سٹیڈیز پر تبادلہ خیال کیا جنہیں ملکی خوراک کی پیداوار کی صنعت کو ترقی دینے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
وزارت کے ایک محقق ڈاکٹر رحمہ ناصر جریس نے کہا کہ ڈریگن فروٹ کی پیداوار مقامی طور پر پیدا ہونے والی متعدد فصلوں میں سے پہلی ہو گی۔ یہ غیر تیل کی صنعتوں کو وسعت دینے کے لیے مملکت کے وژن 2030 کا حصہ ہے۔
ڈاکٹر رحمہ ناصر جریس نے تین ماحولیاتی حالات میں ڈریگن فروٹ کی افزائش اور پیداواری صلاحیت پر ایک مقالہ پیش کیا جس میں دکھایا گیا کہ ڈریگن فروٹ دنیا کے مہنگی ترین کھانوں میں سے ایک بن گیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کیکٹس سےمتعلق یہ ٹراپیکل اور سب ٹراپیکل علاقوں میں اگتا ہے اور دوسری فصلوں کے مقابلے میں کم پانی استعمال کرتا ہے۔ یہ پانی کو دیگر کاشتکاری کے مقاصد کے لیے محفوظ کرنے کی اجازت دے گا۔
پھل کے کئی غذائی فوائد بھی ہیں۔

شیئر: