Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانامہ کیس، خاموش رہنے کیلئے10ارب کی پیشکش کی گئی،عمران

پشاور.. تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے پانامہ کیس میں خاموش رہنے کے لئے 10 ارب روپے کی پیشکش کی۔یہ لوگ مجھے ایسی پیشکش کرسکتے ہیں تو باقی اداروں کو کتنے کی پیشکش کریں گے۔ منگل کوپشاور میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آپ ان حکمرانوں کو کیسے شکست دے سکتے ہیں، ساراعملہ اور کنٹرول ان کا ہے۔ جن اداروں نے پانامہ کیس کی تحقیقات کرنی ہے وہ بھی ان کے نیچے ہیں، اگر پریشر نہ رکھا اور چپ کرکے بیٹھ گئے تو ان کے پاس بہت وسائل ہیں۔ اب صرف2 ماہ کی بات ہے دباو رکھنا ہے۔ جمعہ سے بھرپور شو کریں گے۔ عمران خان نے کہاکہ سپریم کورٹ میں وزیراعظمکی جانب سے قطری خط پیش کیا گیا جو عدالت عظمیٰ نے مسترد کردیا۔ اب کیس ختم ہوچکا ۔ نوازشریف پانا مہ کیس میں بری طرح پھنس چکے ہیں۔ ان کے پاس گھرجانے کے سواکوئی راستہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ جمعہ کو عوام کو گھروں سے نکلنا ہوگا۔ اب گول ڈی تک پہنچ چکا ہے۔ ایک کک لگانا باقی ہے۔ عوام کی طاقت سے نوازشریف کو استعفیٰ دینے پر مجبور کردیں گے۔

 

شیئر: