Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات دنیا کے بہترین سیاحتی مقامات میں بدستور سرفہرست

ہوٹل کے کمروں کی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار800 تک پہنچ گئی ( فائل فوٹو وام)
کولیرز انٹرنیشنل کنسلٹننگ فرم نے کہا ہے کہ ’متحدہ عرب امارات دنیا کے بہترین سیاحتی مقامات میں اپنی قائدانہ حیثیت برقرار رکھے ہوئے ہے‘۔
سال رواں کی پہلی ششماہی کے دوران امارات کے سیاحتی شعبے نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ 
الامارات الیوم کے مطابق کولیرز انٹرنیشنل کنسلٹننگ فرم کا کہنا ہے کہ ’امارات نے 2021 کے مقابلے میں ملکی و بین الاقوامی سیاحوں کے لیے پرکشش مواقع فراہم کیے ہیں‘۔ 
کولیرز انٹرنیشنل کنسلٹننگ فرم کے مطابق’ امارات نے کووڈ 19 سے بچاؤ  کےلیے پابندیوں میں نرمی کرکے سیاحتی سرگرمیوں کو بحال کیا اور پہلے جیسا سیاحتی ماحول قائم ہو گیا ہے‘۔ 
کولیرز انٹرنیشنل کنسلٹننگ فرم کا کہنا ہے کہ ’امارات میں سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے اختتام تک ہوٹلوں کے رومز کی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار800 تک پہنچ گئی۔ سب سے زیادہ حصہ  دبئی کا ہے جہاں سال رواں کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران 2466 ہوٹل روم بک ہوئے‘۔
توقعات یہ ہیں کہ سال رواں کی دوسری ششماہی کے دوران دبئی مزید 1300 ہوٹل روم سیاحوں کو فراہم کرے گا۔ 
 ’امارات کے دیگر شہروں میں بھی معروف ہوٹل مزید کمرے سیاحوں کو فراہم کریں گے۔ شارجہ میں 282، راس الخیمہ میں 696 اورالفجیرہ میں 175 کمرے سیاحوں کے لیے موجود ہوں گے‘۔ 
امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ’امارات میں معروف بین الاقوامی ہوٹلوں کے کمروں کی تعداد سال رواں کے آخر تک  ایک لاکھ 22 ہزار تک پہنچ جائے گی۔ آئندہ سال ان کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار اور2024 کے آخر میں ایک لاکھ 41 ہزار کمرے سیاحوں کے لیے خیر مقدم کے لیے تیار ہوں گے‘۔ 

شیئر: