Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قرض ملنے کے بعد روپے کی قدر میں بہتری، امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت دیگر کرنسیوں کا شرح تبادلہ

پاکستان کو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے قرض پروگرام کی قسط جاری ہونے کے بعد روپے کی قدر میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔
منگل کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ انٹربینک ایکسچینج رپورٹ کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر 1.80 روپے بہتر ہو کر 220.12 روپے رہی۔
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر 58.60، اماراتی درہم 59.92، کویتی دینار 714.84، عمانی ریال 571.74 اور بحرینی دینار کی قدر 583.93 روپے رہی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید 222 اور قیمت فروخت 224 روپے رہی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 60 اور قیمت فروخت 60.5 جب کہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 62..5 اور قیمت فروخت 63 روپے رہی۔

شیئر: