Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد سے ’سپریم کورٹ کا جعلی جج‘ گرفتار

خود کو جج بتانے والے ملزم کے خلاف کراچی میں دھوکہ دہی کی تفیش ہو رہی ہے (فائل فوٹو: ویڈیو گریب)
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے خود کو ’جج کے طور پر متعارف کرانے‘ کے الزام میں ایک فرد کو گرفتار کیا ہے۔
جمعے کو جاری کردہ تفصیل میں ایف آئی اے نے تصدیق کی ہے کہ سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے جعل سازی میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا ہے جو خود کو سپریم کورٹ آف پاکستان کا جج ظاہر کرتا تھا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق ملزم فائز علی نے خود کو جج ظاہر کر کے متعدد سرکاری افسران اور حکومتی نمائندوں کو دھوکہ دہی سے اختیارات کے ناجائز استعمال پر اکسایا۔
گرفتار شخص پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ اپنی جعلی شناخت کے ذریعے عوام سے رقم بھی بٹورتا رہا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف سائبر کرائم سرکل کراچی میں بھی مقدمہ زیرتفتیش ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کے مطابق ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جب کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

شیئر: