Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدھ 7 ستمبر کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت دیگر کرنسیوں کا شرح تبادلہ

پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر 219.86 روپے رہی تھی (فوٹو: سٹیٹ بینک آف پاکستان)
پاکستان کی کرنسی ایکسچینج مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے منگل کو جاری کردہ انٹربینک ایکسچینج رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قدر دو روپے اضافے کے بعد 223.42 روپے رہی۔
پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر 219.86 روپے رہی تھی۔
چھ ستمبر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر 59.45، اماراتی درہم 60.82۔ بحرینی دینار 592.65، عمانی ریال 580.26، کویتی دینار 722.75اور قطری ریال 61.08 روپے کا رہا۔
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 256.90اور یورو کی قیمت 221.54   روپے رہی۔

شیئر: