پاکستان نے شارجہ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی ہے۔
افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 130 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔
پاکستان کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے اور اسے چھ گیندوں پر 11 رنز درکار تھے۔ محمد حسنین اور نسیم شاہ دو بولرز کریز پر موجود تھے اور شکست پاکستانی فینز کو آنکھوں کے سامنے نظر آ رہی تھی۔
لیکن پھر نسیم شاہ نے فضل حق فاروق کو آخری اوور کی پہلی دو گیندوں پر دو چھکے مار کر پاکستان کو جیت دلا دی۔
مزید پڑھیں
-
نسیم شاہ کے ناقابل یقین دو چھکے، پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میںNode ID: 698831
-
ارشدیپ سنگھ کی حمایت میں سچن تندولکر بھی بول پڑےNode ID: 698871
اس جیت پر اگر کہا جائے کہ نسیم شاہ نے ہار کے جبڑوں سے جیت چھین لی تو بے جا نہ ہوگا۔ میچ کے اختتام پر نوجوان فاسٹ بولر بہت خوش نظر آئے اور روی شاستری کو یہ بھی کہا کہ ان کی آج کی بیٹنگ کے بعد ’سب یہ بھول گئے کہ میں بولر بھی ہوں۔‘
سوشل میڈیا پر بھی صارفین نسیم شاہ ہی کہ قصیدے پڑھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
پاکستان کے صدر عارف علوی نے ایک ٹویٹ میں نسیم شاہ کو شاباش دیتے ہوئے لکھا کہ ’ویل ڈن نسیم شاہ۔ سیلاب کے باعث ہماری پریشانیوں کے باوجود گرین شرٹس ہمارے چہروں پر مسکراہٹ لے آئے ہیں۔‘
Well done Naseem Shah. Despite our worries because of floods, green shirts bring smiles to our faces. Exciting cricket. I commiserate with Aghan cricketers for excellent and improving performances in the last few years.
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) September 7, 2022
انس ملک نے لکھا ’شارجہ کو کبھی میانداد کے چھکے کی وجہ سے جانا جاتا تھا۔ لیکن اس صدی میں اسے نسیم شاہ کے چھکے کے سبب جانا جائے گا۔‘
Sharjah was once known for Miandad ka Chakka, this century it will be known for Naseem Shah ka Chakka! #AsiaCup2022
— Anas Mallick (@AnasMallick) September 7, 2022
عباد احمد نامی صارف نے لکھا ’یہ نسیم شاہ کی دنیا ہے اور ہم اس میں رہ رہے ہیں۔‘
This is Naseem Shah's world and we are living in it.
— Ebad Ahmed (@ebadahmed) September 7, 2022
کسی نے سابق صدر آصف زرداری کی میم شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ایسا بولر ہی نہیں رکھتے جو ہٹنگ نہ کر سکے۔‘
Aisa Bowler hi nahi rakhty jo Hitting na kry...
Naseem Shah you Beauty
"PAK vs AFG" pic.twitter.com/0gVjB0Iwdm
— Ghulam_Muhayyudin_Malik (@MuhayyudinMalik) September 7, 2022