Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ارشدیپ سنگھ کا نام خالصتان سے جوڑنے پر انڈیا میں وکی پیڈیا حکام طلب

ارشدیپ سنگھ نے گذشتہ رات پاکستان کے خلاف محمد آصف کا کیچ چھوڑا تھا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
انڈیا کی وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے قومی کرکٹر ارشدیپ سنگھ کے وکی پیڈیا پیج پر ان کے پروفائل میں ردوبدل کرنے پر کمپنی کے افسران کو طلب کرلیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق پیر کو ایک سرکاری ذریعہ نے ان کو بتایا کہ اتوار کی شپ پاکستان اور انڈیا کے میچ کے بعد فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کے پیج پر رد وبدل کرتے ہوئے ان کا نام ایک سکھ علیحدگی پسند تحریک سے جوڑا گیا۔
خیال رہے اتوار کو ارشدیپ سنگھ پر انڈین سوشل میڈیا پر اس وقت شدید تنقید دیکھنے میں آئی جب انہوں نے پاکستان کے خلاف ایشیا کپ کے میچ میں محمد آصف کا کیچ چھوڑا اور انڈیا یہ میچ پانچ وکٹوں سے ہار گیا۔
روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ارشدیپ سنگھ کے وکی پیڈیا پیج میں رد و بدل کرکے لکھا گیا کہ سکھ کرکٹر جو انڈیا کی ریاست پنجاب میں پیدا ہوئے تھے انہیں ’خالصتان‘ کے لیے کھیلنے کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ایک بیان میں وکی پیڈیا چلانے والی آرگنائزیشن وکی میڈیا نے روئٹرز کو بتایا کہ ’گمراہ کن رد و بدل منٹوں کے اندر پیج سے ہٹادیا گیا تھا۔
سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم پر ارشدیپ سنگھ کی والدہ نے اس سے قبل ’انڈین ایکسپریس‘ کو بتایا تھا کہ ان کا بیٹا اپنی کارکردگی سے ناقدین کا منہ بند کردے گا۔

شیئر: