Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں کورونا کے 86 نئے کیسز ، ایک ہلاکت

گزشتہ ایک روز میں 66 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 86 نئے کیسزجبکہ ایک ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔
سبق نیوز کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں کہا گیا ہے اب تک مملکت میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 14 ہزار 278 تک پہنچ گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 66 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اب تک اس مرض سے 8 لاکھ 1 ہزار 433 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔
کورونا سے ہونے والی ایک ہلاکت کے ساتھ اب تک کووڈ 19 سے 9 ہزار 313 افراد جان کی بازی ہارچکے۔
وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت مملکت میں کورونا کے رجسٹرڈ ایکٹیوکیسز کی تعداد 3 ہزار 532 ہے۔

شیئر: