Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریفریز کی ہڑتال کے باعث سپین کی ویمن فٹبال لیگ منسوخ

ویمنز میچ ریفریز کے نہ پہنچے پر گیمز کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکا۔ فوٹو گیٹی امیجز
سپین میں ہونے والی پروفیشنل ویمن فٹبال لیگ منسوخ کر دی گئی ہے، جس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ ٹورنامنٹ کی خواتین ریفریز نے خدمات فراہم کرنے کے لیے بہتر اجرت کے بغیر ذمہ داری کی ادائیگی سے انکار کر دیا ہے۔
اے پی نیوز ایجنسی کے مطابق پروفیشنل ویمن فٹبال لیگ کے سیزن کا آغاز ہفتہ کو ہونا تھا تاہم لیگ کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ویمنز میچ ریفریز کے نہ پہنچے پر گیمز کا انعقاد ممکن نہیں۔

ہسپانوی فٹبال فیڈریشن نے ویمنز لیگ کا بائیکاٹ کی کوشش کی ہے۔ فوٹو گیٹی امیجز

سپین کی خواتین فٹ بال کے لیے میچ  ریفریز نے جمعرات کو اپنے مطالبات پر توجہ نہ ملنے پر ہڑتال کا اعلان کر دیا تھا۔
ویمنز فٹبال لیگ کے لیے تعینات کی جانے والی ریفریز اور اسسٹنٹ ریفریز جو کہ تمام خواتین ہیں کا کہنا ہے کہ نیو پروفیشنل لیگ نے خاتون کھلاڑیوں کے لیے فنڈ میں اضافہ کیا ہے جب کہ ریفریز کےتحفظات کو دور نہیں کیا گیا۔
نیو ویمنز فٹبال لیگ کی صدر بیٹریز الواریز نے اس صورتحال کی تمام تر ذمہ داری ہسپانوی فٹ بال فیڈریشن اور سپورٹس پالیسی کے انچارج سرکاری عہدیداروں پر ڈالی ہے۔

ویمنز میچ ریفریز کے نہ پہنچے پر گیمز کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکا۔ فوٹو عرب نیوز

لیگ کی صدر کا کہنا ہے کہ ہسپانوی فٹ بال فیڈریشن نے شروع سے ہی پروفیشنل ویمنز فٹبال لیگ کا بائیکاٹ کرنے کی کوشش کی ہے اور اعلی سپورٹس کونسل نے اس کا ساتھ دیا ہے۔
خواتین ریفریز کی شکایت ہے کہ انہیں صرف 320 یورو  جب کہ معاونین کو فقط 160 یورو فی گیم ادائیگی کی جاتی ہے جو کہ نہایت کم اجرت ہے۔
واضح رہے کہ بارسلونا کی ٹیم2021 کی چیمپئنز لیگ کی فاتح ہے اور گزشتہ تین سیزن میں ہسپانوی لیگ جیت چکی ہے۔

شیئر: