Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فوربز کی ٹاپ 100 عرب فیملی بزنسز میں سعودی کمپنیاں سرفہرست

العلیان گروپ 50 سے زیادہ کمپنیوں اور وابستہ کاروبار پر مشتمل ہے( فوٹو عرب نیوز)
فوربز میگزین کی ٹاپ 100 عرب فیملی بزنسز کی سالانہ فہرست میں سعودی کمپنیاں 37 اندراجات کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی 25  جب کہ کویت کی 8 کمپنیاں ہیں۔
فوربز میگزین کی پریس ریلیز کے مطابق ان تینوں ممالک نے اس فہرست میں ٹاپ 20  میں سے 75 فیصد کمپنیاں تشکیل کی ہیں۔ اس کے علاوہ سب سے اوپر 10 میں تمام خاندانی کاروبار متنوع کمپنیاں تھیں جن کا کام متعدد شعبوں سے متعلق تھا۔
عرب نیوز کے مطابق العلیان خاندان، جو سعودی عرب کے سب سے بڑے گروپس میں سے ایک چلاتا ہے‘ کو لگا تار دوسرے سال نمبر ایک عرب خاندانی کاروبار کا درجہ دیا گیا۔
1947 میں قائم ہونے والا العلیان گروپ 50 سے زیادہ کمپنیوں اور وابستہ کاروبار پر مشتمل ہے۔
مصر کا منصور گروپ اور متحدہ عرب امارات کا الفطیم گروپ دوسرے دو گروپ تھے جنہوں نے پوڈیم فنش حاصل کیا۔
العلیان فنانشل کمپنی کی پبلک سیکٹر میں سرمایہ کاری گروپ کے پورٹ فولیو کا سب سے بڑا حصہ بناتی ہے کیونکہ جولائی 2022 میں اس کے پاس سعودی برٹش بینک کا 20.3 فیصد حصہ تھا۔
منصور گروپ 60 ہزار سے زائد ملازمین اور 7.5 بلین ڈالر سے زیادہ کی مجموعی آمدنی کے ساتھ 100 ممالک میں پھیلے ہوئے بہت بڑے کاروبار کے لیے بھی توجہ کا مرکز رہا ہے۔
منصور گروپ کے عالمی کمپنیوں جیسے سپاٹیفائی، اوبر، ایئر بی این بی، میٹا، ٹوئٹر اور دیگر کمپنیوں میں حصص ہیں۔
سعودی عرب کی دیگر کمپنیاں بھی ٹاپ 10 میں شامل ہوئیں جن میں المھیدب گروپ چوتھے، عبداللطیف جمیل ساتویں اور راشد عبدالرحمٰن الراشد اینڈ سنز گروپ 10ویں نمبر پر ہے۔

عبداللہ الفطیم اوران کے خاندان کی اگست 2022 میں مجموعی مالیت 2.5 بلین ڈالر تھی۔

جغرافیائی نقطہ نظر سے قطر میں مقیم کمپنیوں کی سات، مصر کی چھ، عمان کی چھ، بحرین کی چار، اردن کی دو، مراکش کی دو اور الجزائر، لبنان اور یمن کی ایک ایک انٹری تھی۔
فوربز میگزین کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ نویں پوزیشن پر الفیصل ہولڈنگ اس سال کے ٹاپ 10 کاروبار میں واحد نووارد ہے جو 2021 میں 11ویں نمبر پر ہے۔
متنوع کاروباری کارپوریشنز نے 89 اندراجات کے ساتھ درجہ بندی پر غلبہ حاصل کیا۔ مثال کے طور پر الفطیم گروپ نے آٹوموٹیو، فنانس، رئیل سٹیٹ، ریٹیل اور ہیلتھ کیئر کے شعبوں میں اپنے آپریشنز سے ایک میراث بنائی ہے۔
یہ گروپ 35 ہزار ملازمین کے ساتھ 20 سے زیادہ ممالک میں کام کرتا ہے اور امارات انویسٹمنٹ بینک،کمرشل بینک آف دبئی اور دبئی انشورنس کمپنی میں اس کے اہم شیئر ہولڈنگز ہیں۔
عبداللہ الفطیم اوران کے خاندان کی بھی اگست 2022 میں مجموعی مالیت 2.5 بلین ڈالر تھی۔
فوربز میگزین کی پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ 2022 میں خاندانی طور پر چلنے والی سب سے اوپر 100 کمپنیوں میں سے آٹھ عرب ارب پتیوں کی ملکیت تھیں۔ مثال کے طور پر الجزائر میں مقیم سیویٹال گروپ کے بانی اسد ریبراب کے پاس اگست 2022 تک 5.1 بلین ڈالر کی مجموعی مالیت تھی جس سے وہ دنیا کے دوسرے امیر ترین عرب بن گئے۔

شیئر: