Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں نیٹ فلکس پر کون سی ویب سیریز ٹرینڈ کر رہی ہیں؟

آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس اپنی مقبولیت میں کسی بھی ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے کم نہیں ہے۔
نیٹ فلکس پر ہر ہفتے کچھ نیا ریلیز کیا جاتا ہے جسے لاکھوں افراد پہلے ہی دن دیکھتے ہیں لیکن نیٹ فلکس پر پرانی فلمیں یا سیریز بھی ٹرینڈ کرتی ہیں جنھیں بڑی تعداد میں دیکھا جاتا ہے۔
اسی سلسلے میں آئیے جانتے ہیں کہ پاکستان میں نیٹ فلکس پر ٹرینڈ کرنے والی ویب سیریز کون سی ہیں۔

انڈین پریڈیٹر: دی ڈائری آف اے سیریل کِلر

یہ 7 ستمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی نئی ہندی ڈاکیومنٹری سیریز ہے۔
قتل و غارت اور وحشت بھری اسی ڈاکیومنٹری کی کہانی ایک ایسے قاتل کے گرد گھومتی ہے جس پر 13 افراد کے قتل کے ساتھ آدم خوری کا بھی الزام ہے۔
نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی یہ نئی ویب سیریز پاکستان میں پہلے نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔

ایکشن سے بھرپور کوبرا کائی میں کوئی بھی ہارنے کے لیے تیار نہیں ہوتا۔ (فوٹو: نیٹ فلکس)

کوبرا کائی

سنہ 2018 میں ریلیز ہونے والی اس ویب سیریز کا پانچواں سیزن جمعے کو ریلیز کیا گیا ہے جسے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
ایکشن سے بھرپور کوبرا کائی کی کہانی کراٹے کھیلنے والے حریفوں کے درمیان گھومتی ہے جو کسی بھی قیمت پر ہارنے کے لیے تیار نہیں ہے۔
کوبرا کائی کا پانچواں سیزن پاکستان میں دوسرے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

فرینڈز

سنہ 1994 میں ریلیز ہونے والا شہرہ آفاق کامیڈی سٹ کام ڈرامہ فرینڈز کسی بھی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔
اپنی ریلیز کے 28 برس بعد بھی اس ٹی وی شو نے دنیا بھر کے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔
فرینڈز کی کہانی ایسے چھ دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو اپنی احمقانہ حرکتوں کی وجہ سے مسائل کا شکار رہتے ہیں۔
طنز و مزاح سے بھرپور یہ سیریز نیٹ فلکس پر تیسرے نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔

فرینڈز کی کہانی چھ دوستوں کے گرد گھومتی ہے۔ (فوٹو: نیٹ فلکس)

دی کراؤن

دی کراؤن 2016 میں ریلیز ہونے والی نیٹ فلکس کی اوریجنل ویب سیریز ہے۔
40 اقساط پر مشتمل یہ اس سیریز کی کہانی برطانوی شاہی خاندان اور ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے گرد گومتی ہے جس میں شاہی خاندان کی ذاتی زندگیوں کو افسانوی انداز میں دکھایا گیا ہے۔
دی کراؤن نیٹ فلکس پر چوتھے پر نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔

ڈیول ان اوہائیو نیٹ فلکس پر پانچویں نمبر پر ٹرینڈ کرنے والی ویب سیریز ہے۔ (فوٹو: نیٹ فلکس)

ڈیول ان اوہائیو

ڈیول ان اوہائیو 2 ستمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی منی ویب سیریز ہے۔
ڈیول ان اوہائیو کی کہانی ایک ماہر نفسیات اور اس کی خطرناک مریضہ کی کہانی ہے جس میں ماہر نفسیات اور مریضہ کا غیرمعمولی لیکن خطرناک رشتہ دکھایا گیا ہے۔
ڈیول ان اوہائیو نیٹ فلکس پر پانچویں نمبر پر ٹرینڈ کرنے والی ویب سیریز ہے۔

شیئر: