Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایمی ایوارڈز، ’سکسیشن‘ اور ’سکوئڈ گیمز‘ سب سے آگے

74ویں ایمی ایوارڈز کی تقریب پیر کو لاس اینجلس میں منعقد ہوئی (فوٹو: اے ایف پی)
لاس اینجلس میں سجنے والے ایمی ایوارڈ کے میلے میں ایچ بی او کے ’سکسیشن‘نے بہترین ڈراما کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا جبکہ ’سکوئڈ گیمز‘ نے بھی اس وقت تاریخ رقم کر دی جب اس کے اداکار لی جنگ جے کو بہترین ایکٹر کا ایوارڈ ملا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پیر کو لاس اینجلس میں منعقد ہونے والی 74ویں ایمی ایوارڈز کی تقریب میں ’ٹیڈ لاسو‘ کو بہترین کامیڈی جبکہ ’دا وائٹ لوٹس‘ کو بہتر لیمٹڈ سیریز قرار دیا گیا ہے۔
ایمی ایوارڈز کی دیگر کٹیگریز میں ’سکوئڈ گیمز‘ کے لی جنگ جے کو لیڈ ایکٹر جبکہ ’یوفوریا‘ کی اداکارہ زیندایا کو لیڈ ایکٹریس کا ایوارڈ دیا گیا۔
کامیڈی میں ’ٹیڈ لاسو‘ کے اداکار جیس سودیکیز کو لیڈ ایکٹر جبکہ ’ہاکس‘ کی اداکارہ جین سمارٹ کو بہترین لیڈ ایکٹریس کا ایوارڈ ملا ہے۔
بہترین سپورٹنگ ایکٹر کی کٹیگری میں ڈراما سیریز ’سکسیشن‘ کے میتھیو میکفادین، ’اوزارک‘ کی جولیا گارنر، ’ٹیڈ لاسو‘ کے بریڈ گولڈسٹین اور ’ایبٹ ایلیمنٹری‘ کی اداکارہ شرل لی رالف کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

’ہاکس‘ کی اداکارہ جین سمارٹ کو بہترین لیڈ ایکٹریس کا ایوارڈ ملا(فوٹو: اے ایف پی)

آؤٹ سٹینڈنگ لیمٹڈ سیریز کی کٹیگری میں فاتح کا سہرا ‘دا وائٹ لوٹس‘ کے سر سجا جبکہ اس کیٹگری میں مائیکل کیٹن نے بہترین اداکار اور اماندہ سیفرائیڈ نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔
لمیٹڈ سیریز کی کٹیگری میں بہترین سپورٹنگ ایکٹر کا ایوارڈ ’دا وائٹ لوٹس‘ کی مورے برٹلیٹ اور جنیفر کولیج کو ملا۔

شیئر: