Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سہراب گوٹھ سے غیرقانونی طور پر مقیم 26 افغان باشندے گرفتار

پولیس نے سہراب گوٹھ اور ملحقہ علاقوں آپریشن کیا (فوٹو: اے ایف پی)
کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس نے غیرقانونی طور پر مقیم 26 افغان باشندوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب ضلع شرقی کے علاقے میں ڈالمیا روڈ پر ایک افغان باشندے کو قتل کیا گیا ہے۔
پیر اور منگل کی درمیانی رات سہراب گوٹھ کی افغان بستی کے علاوہ ملحقہ علاقوں میں بھی آپریش کیا گیا۔ گھروں کی تلاشی لی گئی اور وہاں مقیم افراد کی دستاویز کی جانچ کی گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 26 افراد موجودگی کے حوالے سے کاغذی ثبوت پیش نہ کر سکے جن کو حراست میں لے لیا گیا بعدازاں تفتیش پر معلوم ہوا کہ وہ افغانی باشندے ہیں اور وہاں غیرقانونی طور پر مقیم تھے۔
شاہراہ فیصل تھانہ پولیس کے مطابق ڈالمیا میں قتل ہونے والے 18 سالہ نوجوان کی شناخت مومن کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق افغانستان سے تھا اور جنجال گوٹھ میں رہتا تھا اور کاغذ چننے کا کام کرتا تھا، اس کو قریب سے گولی ماری گئی، فوری طور قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس بارے میں مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

شیئر: