Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹوئٹر پر وزیراعظم شہباز شریف اور عمران خان آمنے سامنے

شہباز شریف اور عمران خان کے ٹوئٹر مکالمے میں ایک دوسرے پر تنقید بھی کی گئی (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے موجودہ وزیراعظم شہباز شریف کو پہلی مرتبہ ٹوئٹر پر براہ راست مخاطب کیا ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم سے سوال پوچھا جس کے جواب میں شہباز شریف نے بھی ان پر تنقید کی۔
منگل کو سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر سوال کیا کہ ’شہباز شریف سے میرا سوال: کیا تحریک انصاف کے خوف کی وجہ سے میڈیا پر ہماری زباں بندی، اہلِ صحافت پر تشدد اور ان کے خلاف جھوٹے مقدموں کے اندراج، ٹی وی اور یوٹیوب پر مجھے اور تحریک انصاف کو بلیک آؤٹ کرنے اور میری فلڈ ریلیف ٹیلی تھون کی نشریات روکنے جیسی مذموم کوشش کے آپ ذمہ دار ہیں؟‘

اس کے جواب میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے ذاتی ہینڈل سے دو ٹویٹس میں جہاں عمران خان کو جواب دیا گیا وہیں ان پر جوابی تنقید بھی کی گئی۔
شہباز شریف کی پہلی ٹویٹ میں کہا گیا کہ ’ہماری حکومت اس وقت سیلاب متاثرین کی بحالی میں مصروف ہے، لہذا آپ کے الزامات و غلط فہمیوں سے متعلق کوئی وقت نہیں۔ رہ گئی بات چندے کی تو امید ہے کہ آپ موجودہ فنڈز کے ساتھ ساتھ 2010 کے سیلاب متاثرین کے نام پر لیے گئے چندے و غیر قانونی فارن فنڈنگ کی ایک ایک پائی کا حساب اُسی طرح ضرور دیں گے۔‘
انہوں نے دوسری ٹویٹ کی کہ ’انہوں نے اور ان کے ساتھیوں نے قانون کے سامنے سر جھکایا۔‘
’جس طرح میں نے اور میرے ساتھیوں نے ہمیشہ خندہ پیشانی سے جواب دیا اور ابھی تک قانون کے سامنے سر جھکایا ہوا ہے۔ یہ تمام پابندیاں اور ہتھکنڈے آپ کے خصائل ہیں، ہمارے نہیں۔ ہم صرف قانون اور آئین کے راستے پر چل رہے ہیں۔‘

 

شیئر: