Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان کے علاقے سے پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ، تین ہلاک

پاکستان افغانستان سرحد پر ضلع کرم کے علاقے خرلاچی میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے تین جوان مارے گئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے منگل کو ایک بیان میں بتایا کہ ’دہشت گردوں نے سرحد پار افغانستان کے علاقے سے پاکستانی فوج کے جوانوں پر فائرنگ کی۔‘
’شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاکستانی فوج کے دو جوان اپنی جان سے چلے گئے۔ 32 سالہ نائیک محمد رحمان کرک، 34 سالہ میر ماویز خان جمرود اور سپاہی عرفان اللہ درگئی (مالاکنڈ) سے تعلق رکھتے تھے۔‘
آئی ایس پی آر کے مطابق ’پاکستانی فوجیوں نے سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا اور مصدقہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق دہشت گردوں کو بھی بھاری جانی نقصان پہنچا۔‘
’پاکستان نے دہشت گردوں کی جانب سے افغانستان کی سرزمین کے استعمال کی سخت مذمت کی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ افغان حکومت مستقبل میں اس طرح کی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔‘
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ’پاکستانی فوج وطن کی سرحدوں کی حفاظت اور دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر فوجیوں کی قربانیاں ہمارے اس عزم کو مزید مضبوط کریں گی۔‘

شیئر: