Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن میں خطے کی سب سے بڑی فوجی مشقوں اختتام، سعودی عرب کی شرکت 

فوجی مشقیں 4 سے 15 ستمبر تک جاری رہیں ( فوٹو ایس پی اے)
اردن میں ہونے والی خطے میں سب سے بڑی فوجی مشقوں میں سے ایک ’ایجر لائن 2022‘ اختتام پذیر ہوگئیں۔ سعودی عرب اور پاکستان سمیت 27 ممالک نے شرکت کی۔
فوجی مشقیں 4 سے 15 ستمبر تک جاری رہیں۔ سعودی عرب نے بری، بحری اور فضائی دستے مشقوں میں شرکت کے لیے بھیجے تھے۔

مشقوں کے دوران  ہرطرح کے ہتھیار استعمال ہوئے(فوٹو ایس پی اے)

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اختتامی تقریب میں اردن کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف میجر جنرل یوسف الحنیطی، سعودی مسلح افواج کے تربیتی ادارے کے سربراہ میجر جنرل عادل البلوی اور شریک ممالک کے متعدد اعلی فوجی افسران شریک ہوئے۔
مشقوں کا مقصد حربی استعداد بڑھانا اور تجربات کا تبادلہ تھا۔ مشقوں کے دوران  ہرطرح کے ہتھیار استعمال ہوئے جبکہ ٹینک، لڑاکا طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر مشقوں میں شامل تھے۔ 
اس موقع پرایک سیمینار کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں سعودی بری افواج نے جنگ کے دوران نہ پھٹنے والے بیلسٹک میزائلوں سے نمٹنے کے طریقہ کار کو اجاگر کیا۔

شیئر: