Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ،کئی ہلاک

  پشاور.. شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میںکئی شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں طالبان کمانڈر عبدالرحمٰن شامل ہے۔تحریک طالبان پاکستان شمالی وزیرستان کے ترجمان عبداللہ وزیرستانی نے بتایا کہ ڈرون حملے میں7 جنگجو اور3 شہری ہلاک ہوئے۔قبائلی رہنما ملک وحید اللہ نے بتایا کہ ایک مکان پر 2 میزائل گرتے دیکھے جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ پاکستانی انٹیلی جنس افسر اور حکومتی ذرائع نے امریکی ڈرون حملے کی تصدیق کی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد پاکستانی سرزمین پر یہ دوسرا ڈرون حملہ ہے۔

شیئر: