Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرق وسطیٰ میں ’فضائی ٹیکسی سروس‘ اگلے سال شروع کی جائے گی

یہ فضائی سروس کاروباری افراد کو اپنی جانب ضرور متوجہ کرے گی۔ فوٹو ٹوئٹر
ون فلائٹ انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو افسر اور بانی فیرین راجپوت نے بتایا ہے کہ 12 سال قبل امریکہ میں شروع کی جانے والی ’فضائی ٹیکسی‘ سروس  کا آغاز آئندہ سال مشرق وسطیٰ میں بھی سروس کا آغاز کر دے گی۔
عرب نیوز کے مطابق امریکہ میں 12 سال قبل شروع ہونے والی سروس اس خطے کے لیے جلد ایک ایپ متعارف کرانے والی ہے جو ابھی تیاری کے مراحل میں ہے۔

عالمی وبا کورونا کے دنوں میں اس سروس نے کافی ترقی کی۔ فوٹو عرب نیوز

یہ سروس اپنی ایپ کے ذریعے صرف پانچ گھنٹے میں بکنگ کی سہولت مہیا کرتی ہے اور کوشش ہورہی ہے کہ مرحلہ وار انتظار کے وقت کو مزید کم کیا جائے گا۔
فیرین راجپوت نے بتایا ہے کہ بارہ سال قبل شروع ہونے والی اس سروس کا دائرہ کار یورپ تک پھیل گیا ہے اور امید ہے کہ 2023 تک خلیج کو یہ منفرد سہولت استعمال کرنے کا موقع ملے گا۔
پرائیویٹ جیٹ سروس کے سی ای او کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں خاص طور پر ہمارے ماڈل کے لیے مشرق وسطیٰ  اہم مارکیٹ ہے جس کے لیے ہم آئندہ سال وہاں سے سروس شروع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

فلائٹ سروس خطے میں جلد  ایپ متعارف کرانے والی ہے۔ فوٹو ٹوئٹر

ون فلائٹ انٹرنیشل سروس انتہائی امیر لوگوں کے شاید نہیں ہے کیونکہ وہ ذاتی طیارے بھی استعمال کرتے ہیں یہ سروس کاروباری افراد کو اپنی جانب ضرور متوجہ کرے گی۔
فیرین راجپوت نے بتایا ہے کہ عالمی وبا کورونا کے دنوں میں جب بہت سی ایئرلائنز نے اپنی فضائی سروس معطل کر رکھی تھی اور بعض نے عملے کو بھی فارغ کر دیا تھا ان دنوں ہماری ایئرلائنز سروس نے کافی ترقی کی ہے۔
ہمیں یقین ہے کہ جو کاروباری حضرات کورونا کے دنوں میں پرائیویٹ فضائی سروس پر اعتماد کر چکے ہیں وہ آئندہ بھی ہمارے ساتھ رہیں گے۔

شیئر: