Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرنسز آف ویلز کیٹ مڈلٹن کی بحرینی موتیوں سے بنی بالیاں

ملکہ برطانیہ کو شادی کے موقع پر ملنے والے موتیوں میں سے یہ بالیاں بنائی گئیں۔ فوٹو عرب نیوز
پرنسز  آف  ویلز  کیٹ مڈلٹن نے پیر کے روز برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کے موقع پر بحرین کے موتیوں سے بنی ہوئی کانوں کی بالیاں پہن رکھی تھیں، ان بالیوں میں گول ڈائمنڈ بھی جڑے ہوئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق اس موقع پر روایتی سیاہ لباس میں ملبوس شہزادی کیٹ مڈلٹن نے جاپان کے خاص موتیوں سے تیار کردہ چار لائنز والا خوبصورت نکلس بھی زیب تن کر رکھا تھا۔

کیٹ مڈلٹن نے جاپانی موتیوں سے بنا خوبصورت نکلس بھی پہنا تھا۔ فوٹو عرب نیوز

کیٹ مڈلٹن نے ان خاص قسم کے نایاب موتیوں کا انتخاب کرکے   آنجہانی ملکہ برطانیہ کو خراج تحسین پیش کیا جو ان کے شوہر ولیم کی دادی تھیں۔
آنجہانی ملکہ برطانیہ کی1947 میں شادی کے موقع پر مملکت بحرین سے ملنے والے سات قیمتی موتیوں میں سے دو سے یہ بالیاں بنائی گئیں جنہیں ڈائمنڈ کے ساتھ  خوبصورت طریقے سے جوڑا  گیا تھا۔
ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات پر شہزادہ ہیری نے چار تمغوں سے مزین سیاہ سوٹ پہن رکھا تھا، ان تمغوں میں ایک ان کا افغانستان سروس کا میڈل بھی شامل تھا۔ یہ تمغہ برطانوی فوج میں بطور کپتان انہیں دیا گیا تھا۔

شہزادہ ہیری نےچار تمغوں سے مزین سیاہ سوٹ پہن رکھا تھا۔ فوٹو عرب نیوز

واضح رہے کہ برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کرنے کے لیے دنیا بھر کے رہنما پیر کے روز انگلینڈ میں جمع تھے۔
لندن میں ایک انتہائی محبوب ملکہ جس نے اپنے 70 سالہ دور حکمرانی میں قوم کو متحد رکھا اس شخصیت کی وفات پر یادگاری تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے ہوئے تھے۔
 

شیئر: