Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تمام سکولوں میں یوم الوطنی پر دو دن تعطیل

’تمام طلبہ سمیت تعلیمی و تنظیمی عملہ بدھ سے ہفتہ تک چھٹی  کریں گے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ ملک بھر کے سکولوں اور تعلیمی اداروں میں آج ڈیوٹی کا آخری دن ہے جبکہ کل بدھ اور پرسوں کو جمعرات کو یوم الوطنی کی تعطیل ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نئے تعلیمی سال کی یہ پہلی طویل ہفتہ وار چھٹی ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’تمام طلبہ سمیت تعلیمی و تنظیمی عملہ بدھ سے ہفتہ تک چھٹی  کریں گے جبکہ اتوار کومعمول کے مطابق سکول کھل جائیں گے‘۔
وزارت تعلیم نے تمام طلبہ، والدین اور اساتذہ سمیت تنظیمی عملے کو یوم الوطنی کی مبارکباد پیش کی ہے۔
واضح رہے کہ سرکاری دفاتر میں یوم الوطنی کی تعطیل جمعرات کو ہوگی جبکہ اتوار کو تمام دفاتر کھل جائیں گے۔
 

شیئر: