Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان سے یوکرینی صدر کے مشیر کی ملاقات 

یوکرینی مشیر نے صدر کی جانب سے خیر سگالی کے پیغام پہنچائے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے منگل کو جدہ قصر السلام کے ایوان شاہی میں یوکرین کے صدر کے مشیر اورخصوصی ایلچی رستم امرییف نے ملاقات کی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ’ سعودی عرب بحران کے سیاسی حل کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ بحران سے پیدا ہونے والے انسانی مسائل کا بوجھ  کم کرنے میں حصہ لیتا رہے‘۔ 
یوکرینی صدر کے مشیر نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے یوکرین کے صدر ولادمیر زیلنسکی کی جانب سے خیر سگالی کے پیغام پہنچائے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوکرین شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے ذریعے انسانیت نواز خدمات کی صورت میں قابل قدر کام کررہا ہے۔ 
اس موقع پر نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور وزیر مملکت و رکن کابینہ و مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر مساعد العیبان بھی موجود تھے۔ 

شیئر: