Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے افتتاحی سیشن میں شرکت

امریکہ میں متعین سعودی سفیر شہزادی ریما نے بھی اجلاس میں شرکت کی ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے منگل کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے  77 ویں سیشن کے افتتاحی اجلاس میں سعودی وفد کی قیادت کی ہے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق امریکہ میں متعین سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان بن عبدالعزیز، سیکریٹری خارجہ برائے عالمی امور ڈاکٹر عبدالرحمن الرسی، اقوام متحدہ میں متعین سعودی سفیر ڈاکٹر عبدالعزیز الواصل اور وزیرخارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی افتتاحی اجلاس میں شریک ہوئے۔

سعودی وزیر خارجہ سے سری لنکا کے ہم منصب نے بھی ملاقات کی ہے( فوٹو ایس پی اے)

علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے سری لنکا کے وزیر خارجہ علی صبری نے نیو یارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات اور انہیں جدید خطوط پر مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے متعدد شعبوں میں یکجہتی بڑھانے اورعلاقائی و بین الاقوامی حالات پر نقطہ ہائے نظر کا تبادلہ بھی کیا ہے۔ 

شیئر: