Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی کوریا: کالج میں داخلے کا وہ امتحان جس کے لیے پورا ملک رُک جاتا ہے

جنوبی کوریا میں اس وقت پروازیں عارضی طور پر معطل ہیں، سٹاک مارکیٹ ایک گھنٹہ تاخیر سے کُھلے گی، والدین عبادت گاہوں کا رُخ کر رہے ہیں کیونکہ آج کوئی عام دن نہیں ہے بلکہ آج ملک کے ہزاروں طلبہ کی تقدیر کا فیصلہ ہوگا۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جنوبی کوریا میں آج کالج میں داخلے کے امتحان کا دن ہے جسے ’سنیونگ‘ کہا جاتا ہے۔
یہ امتحان اعلیٰ یونیورسٹیوں میں داخلے کے لیے نہایت ضروری ہے اور اسے سماجی ترقی، مالی تحفظ اور حتیٰ کہ بہتر ازدواجی مواقع حاصل کرنے کا کلیدی ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔
اس دن کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ حکومت نے ملک بھر میں غیرمعمولی اقدامات کیے ہیں۔ امتحان خاص طور پر انگلش لسننگ ٹیسٹ کے وقت 35 منٹ کے لیے تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیں تاکہ شور طلبا کی توجہ میں خلل نہ ڈالے۔
بینکوں اور سرکاری دفاتر نے بھی اپنے اوقات ایک گھنٹہ آگے بڑھا دیے تاکہ سڑکوں پر ٹریفک کم ہو اور طلبہ آسانی سے امتحانی مراکز پہنچ سکیں۔
سالہ طالب علم کم من جے نے امتحان سے پہلے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں بہت گھبرا رہا ہوں، لیکن چونکہ میں نے بہت تیاری کی ہے، اس لیے اپنی پوری کوشش کروں گا۔‘

35 منٹ کے لیے تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیں تاکہ شور طلبا کی توجہ میں خلل نہ ڈالے (فوٹو: اے ایف پی)

کم من جے نے بتایا کہ ان کے والدین ان سے بھی زیادہ پریشان ہیں اور انہوں نے گھر سے نکلنے سے پہلے ہر چیز چیک کی۔
وزارتِ اراضی کے مطابق امتحان کے باعث 140 پروازوں کا شیڈول تبدیل کیا گیا ہے جن میں سے 75 بین الاقوامی پروازیں ہیں۔
ہر سال کی طرح اس بار بھی پولیس کے اہلکاروں کے ایسے مناظر دیکھنے کو ملے، جن میں وہ دیر سے پہنچنے والے طلبہ کو تیزی سے امتحانی مراکز تک پہنچا رہے تھے۔ یہ منظر اب جنوبی کوریا میں سنیونگ کے دن کی پہچان بن چکا ہے۔
طلبہ کے امتحانی ہال میں داخلے کے وقت سیئول کے یونگسان ہائی سکول کے باہر بڑی تعداد میں میڈیا کے نمائندے اور ٹریفک پولیس موجود تھی۔
سکول کے گیٹ پر جونئیر ہائی سکول کے طلبہ اپنے سینیئرز کی حوصلہ افزائی کر رہے تھے۔ انہوں نے بینرز اُٹھا رکھے تھے اور نعرے لگا رہے تھے: سنیونگ میں 100 نمبر لاؤ!‘
16 سالہ کانگ ڈونگ-وو نے بتایا کہ ’میں یہاں اپنے ہائی سکول کے سینیئرز کی حمایت کے لیے آیا ہوں۔ یہاں آ کر مجھے اگلے دو سال زیادہ محنت کرنے کی ترغیب ملتی ہے تاکہ میں اپنے سنیونگ کی تیاری بہتر طریقے سے کر سکوں۔‘

 

شیئر: