Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صافر آئل ٹینکر بحران، سعودی عرب نے دس ملین ڈالر کی مالیاتی یادداشت پر دستخط کردیے

ڈاکٹر الربیعہ اور یمن میں انسانی امور کے بین الاقوامی رابطہ کار نے نیویارک دستخط کیے ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب نے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی  خدمات نے یمنی ساحل پر لنگر انداز ’صافر‘ آئل ٹینکر کے بحران کو حل کرنے کےلیے دس ملین ڈالر کی مالیاتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی  خدمات کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ اور یمن میں انسانی امور کے بین الاقوامی رابطہ  کار ڈیوڈ گریسلی نے نیویارک میں جنرل اسمبلی سیشن کے دوران مالیاتی تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
ملاقات میں یمن میں انسانی مسائل کے حل اور امدادی سرگرمیوں، صافر آئل ٹینکر سے پیدا ہونے والے ماحولیاتی، اقتصادی اور انسانی خظرات سے نمٹنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صافر آئل ٹینکر پر دس لاکھ بیرل سے زیادہ تیل موجود ہے(فوٹو ایس پی اے)

ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے کہا کہ ’سعودی عرب صافر آئل ٹینکر کے خطرات سے بچانے کی مہم کے لیے مالی تعاون کررہا ہے‘۔  
’سعودی عرب چاہتا ہے کہ صافر آئل ٹینکر سے المیے جنم نہ لیں۔۔ اس پر دس لاکھ بیرل سے زیادہ تیل موجود ہے اور 2015 سے اس کی دیکھ بھال نہیں ہوئی ہے‘۔  
اقوام متحدہ اس بات کے لیے کوشاں ہے کہ صافر آئل ٹینکر سے ممکنہ طور پر سنگین خطرات کو وقوع پذیر ہونے سے پہلے روکا جائے۔ 
انسانی امور کے عالمی رابطہ کار نے عالمی امن و سلامتی کے تحفظ اور یمن میں استحکام سے تعلق رکھنے والے ہر کام میں مدد پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شیئر: