Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی طرف سے امدادی سامان کا دسواں طیارہ کراچی پہنچ گیا

’طیارے میں 4212 افراد کے لیے خیمے، کمبل اور غذائی اشیا موجود ہیں‘ ( فوٹو: واس)
پاکستانی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے سعودی عرب کی طرف سے دسواں طیارہ کراچی پہنچ گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق طیارے میں 30 ٹن امدادی سامان ہے جس میں خیمے، کمبل، تیار کھانے کے پیکٹ اور دیگر غذائی سامان شامل ہے۔
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’طیارے میں 4212 افراد کے لیے امدادی سامان موجود ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہدایت پر فضائی پل قائم ہے جس کے تحت سیلاب زدگان کی مدد کی جائے گی‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’اب تک ارسال کئے جانے والے امدادی سامان کا کل حجم 420 ٹن ہے جو 52705 متاثرین  کے لیے کافی ہے‘۔
 
 

شیئر: