Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سے غیرملکیوں کی ترسیلات زر میں 13.2 فیصد کمی ریکارڈ

ابتدائی 8 ماہ کے دوران ترسیل زر میں 2.8 فیصد کمی ہوئی ہے (فائل: فوٹو عکاظ)
سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے کہا ہے کہ ’اگست 2022 کے دوران سعودی عرب میں مقیم تارکین وطن نے 11.9 ارب ریال کی ترسیلات زر کی ہے اور 13.2 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔‘ 
الاقتصادیہ کے مطابق ’سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کی ترسیلات زر اگست 2022 کے دوران سالانہ کی بنیاد پر 13.2 فیصد کم ہوئی ہے۔‘
تارکین نے 11.9 ارب ریال اپنے ملکوں کو بھجوائے جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ  کے دوران 13.7 ارب ریال بھجوائے تھے۔ اس طرح گزشتہ سال کے ماہ اگست اور سال رواں کے اگست میں 1.8 ملین ریال کی کمی واقع ہوئی ہے۔ 
ساما نے رپورٹ میں بتایا کہ ’جون میں 2 فیصد، مئی میں 10 فیصد اور جولائی میں 7.3 فیصد کم ترسیلات زر ریکارڈ کی گئی تھی۔‘
سال رواں کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران ترسیلات زر میں 2.8 فیصد کمی ہوئی ہے۔ گزشتہ سال ابتدائی 8 ماہ کے دوران 103 ارب ریال کی ترسیلات زر ہوئی تھیں جبکہ سال رواں کے ابتدائی 8 ماہ میں 100.1 ارب ریال بھجوائے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ 2021 کے دوران ترسیلات زر میں 2.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ تارکین نے 2020 کے دوران 149.7 ارب ریال بھجوائے تھے جبکہ 2021 میں 153.9 ارب ریال بھجوائے گئے۔ 

شیئر: