Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپنا معاملہ اللہ تعالٰی پر چھوڑ دیا تھا: نواز شریف

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اپنی بیٹی مریم نواز کی بریت پر تشکر کا اظہار کیا ہے۔
جمعرات کو لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کئی سال پہلے کہہ دیا تھا کہ ’اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے۔ اگر انسان سچا ہو تو اللہ ساتھ نہیں چھوڑتا۔‘
نواز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالٰی نے حق اور سچ کو پوری قوم کو دکھا دیا، پوری دنیا کو دکھا دیا۔ ’میں اللہ کا بڑا شکر گزار ہوں۔‘
اس سوال کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سمیت جو کردار اس میں شامل تھے ان کا احستاب ہو گا؟ پر نواز شریف نے کوئی جواب نہ دیا اور رپورٹر کا نام پوچھ کر اپنی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہو گئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزائیں کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بری کر دیا تھا، جس کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور ان کے شوہر کی نااہلی بھی ختم ہو گئی ہے۔
احتساب عدالت نے 2018 کے عام انتخابات سے قبل مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔
دوران سماعت عدالت نے کہا کہ ’آمدن سے زائد اثاثوں میں نواز شریف اور مریم نواز کا تعلق ثابت نہیں ہو رہا۔ نیب عدالت کو مطئمن کرنے میں ناکام رہا۔‘

شیئر: