Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نوجوان کا ایثار، دوست کے والد کو گردہ عطیہ کردیا

گردے کی پیوند کاری کا آپریشن ریاض میں کیا گیا جو کامیاب رہا (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی نوجوان نے گردے کے امراض میں مبتلا اپنے دوست کے والد کو گردہ عطیہ کیا ہے۔ پیوند کاری کا آپریشن ریاض میں کیا گیا جو کامیاب رہا۔ 
عاجل نیوز کے مطابق عوض مشرف العنزی کا کہنا تھا کہ ’دوست کے والد گزشتہ پانچ برس سے گردے کےعارضے میں مبتلا تھے وہ ڈائیلاسس کے تکلیف دہ مرحلے سے گزررہے تھے۔ ان کی یہ تکلیف مجھ سے دیکھی نہیں جاتی تھی‘۔ 
’دوست کے والد کی تکلیف دیکھ کرمجھے یہ محسوس ہوتا کہ میرے والد اس تکلیف سے گزر رہے ہیں۔ ان کی حالت دیکھ کر فیصلہ کیا کہ اپنا ایک گردہ انہیں عطیہ کروں‘۔ 
ریاض کے شاہ فیصل ہسپتال میں گردے کی پیوند کاری سے قبل دونوں کے گردے اور خون کا لیبارٹری تجزیہ کیا گیا۔ مثبت رپورٹ آنے کے بعد پیوند کاری کا فیصلہ کیا گیا۔ 
ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ’گردے کی پیوند کاری کا آپریشن کامیاب رہا۔ امید ہے کہ مریض جلد مکمل صحتیاب ہوجائیں گے‘۔ 
 عطیہ کرنے والے نوجوان عوض مشرف العنزی کا کہنا تھا کہ’ دوست کے والد کی مشکل حل کرکے قلبی سکون ملا ہے‘۔

شیئر: