Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’نوجوان ایلون کو کیا مشورہ دیں گے؟‘ مسک سے سوال

ایلون مسک نے حال ہی میں انسان نما روبوٹ متعارف کروایا۔ فوٹو: اے ایف پی
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ’اے آئی ڈے‘ یعنی مصنوعی ذہانت کے دن کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب میں انسان نما ایک ربورٹ متعارف کروایا۔
جمعے کو منعقد ہونے والی اس تقریب میں میڈیا، ٹیکنالوجی کمپنیوں اور دیگر کی دلچسپی کا مرکز ’اوپٹیمس‘ نامی یہ روبوٹ تھا جو ایلون مسک کے مطابق انتہائی باصلاحیت ثابت ہوگا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق تقریب کے دوران جب سوال و جواب کا سلسلہ شروع ہوا تو ٹیسلا کے مالک ایلون مسک سے حاضرین میں سے کسی ایک نے سوال کیا۔
یہ سوال ایسا تھا کہ اسے سنتے ہی 51 سالہ ایلون مسک کچھ دیر کے لیے خاموش ہوگئے اور گہری سوچ میں پڑ گئے۔
ویسے تو یہ شام روبوٹس اور کمپیوٹر ٹیکنالوجی سے متعلق معاملات کے لیے وقف تھی لیکن ایلون مسک سے کیا گیا ذاتی سوال وہاں موجود سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
ٹیسلا کے مالک سے کسی نے سوال کیا کہ آپ نوجوان ایلون مسک کو کیا کہنا چاہیں گے؟
دنیا کا امیر ترین شخص کچھ دیر خاموش کھڑا رہا اور سوچتا رہا۔
ایلون مسک نے ابتدا کچھ بنیادی باتوں سے کی کہ ’نوجوان ایلون کا مشورہ دوں گا کہ وہ سمارٹ لوگوں کے بارے میں جانے اور بہت ساری کتابیں پڑھے۔‘
لیکن پھر انہیں خیال آیا کہ انہوں نے جوانی میں یہ سب ہی تو کیا ہے۔
تو ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اتنی ’شدت‘ اختیار کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔
’میں بیس یا بیس سال کچھ کے (ایلون) کو کہوں گا کہ بس ٹھہر جاؤ اور کبھی نہ کبھی گلاب سونگھ لیا کرو۔‘
اس موقع پر ایلون مسک نے ایک واقعہ دہراتے ہوئے بتایا کہ کئی سال پہلے ایک خوبصورت جزیرے پر جب وہ سپیس ایکس راکٹ پر کام کر رہے تھے تو اپنے ارد گرد کے ماحول سے لطف اندوز ہونے کے لیے ایک منٹ بھی نہیں ٹھہرتے تھے۔
’مجھے ساحل پر بیٹھ کر ڈرنک پینا چاہیتے تھا۔ اس میں کوئی خرابی نہیں تھی۔‘

شیئر: