Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سائبر سیکیورٹی سے متعلق آگہی مہم کا آغاز

سوشل میڈیا اکاؤنٹس محفوظ بنانے کے لیے مضبوط پاس ورڈ کی ضرورت ہے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب میں نیشنل سائبر سیکیورٹی اتھارٹی نے سائبرسیکیورٹی سے متعلق  آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد قومی سلامتی کے تحفظ کی اقدار کو فروغ دینا اور سائبرسیکیورٹی کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس آگہی مہم  کا مقصد قومی  اداروں کے مابین جامع سائبر پروگرام شامل کرنا ہے، یہ مہم سائبرسیکیورٹی آگاہی کے مہینے اکتوبر میں شروع کی گئی ہے۔
نیشنل سائبر سیکیورٹی اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سائبر سیکیورٹی کے بارے میں چلائی جانے والی مہم میں ڈیجیٹل ایونٹس شامل ہیں، جن میں 12 مختلف سیشنز ہوں گے، سائبر سیکیورٹی کی بابت وضاحت کے لیے ایک نمائش  کا اہتمام کیا جائے گا جس میں خصوصی طور پر آگہی مہم شامل ہے۔
یہ مہم سائبر سیکیورٹی کی اہمیت اور بدلتے ہوئے آن لائن خطرات کو کم کرنے میں اس کے کردار، سوشل انجینئرنگ اورسیکیورٹی اپ ڈیٹس کی اہمیت کا تعارف کرائے گی۔
اس کےعلاوہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو محفوظ بنانے کے لیے مضبوط پاس ورڈ استعمال کرنے کی ضرورت پر توجہ دی جائے گی۔

سائبر سیکیورٹی کی اہمیت اور آن لائن خطرات کم کرنے کے پروگرام ہوں گے۔ فوٹو ٹوئٹر

اس  مہم میں سائبر معلومات سے متعلق  دیگر موضوعات بھی ہیں جن کا مقصد آن لائن چیلنجوں اور خطرات سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ سطح کی سائبر سسٹم  تیار کرنا ہے۔
نیشنل سائبر سیکیورٹی اتھارٹی نے مزید واضح کیا ہے کہ محفوظ، قابل بھروسہ سعودی سائبر سپیس حاصل کرنے کے لیے سائبرسیکیورٹی کے بارے میں شعور اجاگر کرنا  ضروری ہے۔
 

شیئر: