Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طاقتور حلقوں کی ڈیل کے بغیر اسحاق ڈار پاکستان نہیں آسکتے تھے: عمران خان

عمران خان نے رانا ثنا اللہ اور شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تیار رہوں میں آر رہا ہوں۔ (فوٹو: فیس بک)
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ طاقتور حلقوں کی این آر او کی  ڈیل اور دلاسے کے بغیر اسحاق ڈار کبھی پاکستان نہیں آسکتے تھے۔
ٹیکسلا میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب میں عمران خان نے حاضرین سے سوال کیا کہ آپ کے گھر پر ڈاکہ پڑے اور چوکیدار کہے کہ میں نیوٹرل ہوں تو کیا آپ معاف کریں گے؟
عمران خان نے سوال کیا کہ ‘کیا آپ ان کو معاف کریں گے جو ان چوروں کو آنے دی؟‘
عمران خان نے کہا کہ قوم ان لوگوں کی طرف دیکھتی ہے جو ان کو روک سکتے تھے۔
’قوم آزاد ہوچکی ہے، پرائیوٹ نمبرز سے آنے والی دھمکیوں کا خوف نہیں رہا ‘
عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمشنر شریفوں سے پوچھ پوچھ کر فیصلے کرتا ہے۔ ’ان کا کام ان کو جیتانا ہے کیونکہ یہ صاف اور شفاف الیکشن میں یہ نہیں جیت سکتے۔
عمران خان نے رانا ثنا اللہ اور شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تیار رہوں میں آر رہا ہوں۔
’ان کی جو تیاری ہے اس کا مجھے پتہ ہے لیکن میرے پلان کا ان کو نہیں پتہ۔ میں ایک دم کال دوں گا۔‘
عمران خان نے کہا کہ حقیقی آزادی کے لیے اسلام آباد کی طرف مارچ کا پلان بن رہا ہے میں اس میں آپ سب کو شامل کرنا چاہتا ہوں۔
’آزادی کوئی پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیتا، آزادی چھیننی پڑتی ہے۔
’پاکستان بنانے کے لیے ایک تحریک بنی اور اب 75 سال بعد پاکستان کو حقیقی آزادی دلانے کے لیے یہ دوسری تحریک ہے۔‘
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اپنے آپ کو آزاد کرانے کے لیے سارے بت توڑنے ہیں اور خوف کا بت سب سے پہلے توڑنا ہے۔
’ملک میں قانون کی بالادستی اور انصاف لانے کے لیے جدوجہد کرنی ہے۔‘
پی ٹی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہمارے اوپر جہاد فرض کیا گیا ہے ظلم اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرنا جہاد ہے۔ ’آپ کا کپتان تیار ہیں جہاد کے لیے آپ سب نے میری ٹیم بننا ہے اور میں آپ کو جتاؤں گا۔‘

شیئر: