Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بغیر اجازت فریج کیوں کھولا‘ مصری باپ نے 3 سالہ بیٹی کو مار مار کر ہلاک کردیا 

پولیس کے مطابق ملزم عادی مجرم ہے، جرم کا اعتراف کرلیا ( فائل فوٹو العربیہ)
مصر میں ایک شخص نے بغیر اجازت ریفریجریٹر (فریج)  کھولنے پر اپنی تین سالہ بیٹی کے جسم کو جلایا اور اسے مار مار کر ہلاک کردیا۔
العربیہ نیٹ نے مصری ذرائع ابلاغ نے اس دردناک واقعہ کے حوالے سے بتایا کہ ’جیزہ، قاہرہ میں باپ نے تین سالہ بچی پراس وقت تک تشدد کیا جب تک وہ مرنہ گئی‘۔ 
مصری پولیس اطلاع ملنے پر ہسپتال پہنچی تو دیکھا بچی کے جسم پر تشدد اور جلنے کے نشانات موجود تھے۔
ہسپتال میں موجود بچی کی سوتیلی ماں نے جس کے ساتھ وہ رہ رہی تھی بتایا کہ ’اس کے شوہر نے اپنی بیٹی پر تشدد کیا۔ بچی کے جسم پر جتنے زخم ہیں وہ سب زدوکوب کا نتیجہ ہیں۔  بچی کا جرم یہ تھا کہ اس نے اجازت کے بغیر فریج کھول لیا تھا۔‘
مصری پولیس کے مطابق ’چند ماہ قبل ہی ملزم نے بچی کی والدہ کو طلاق دی تھی اور بیٹی کو دوسری بیوی کے ساتھ رکھے ہوئے تھا۔‘ 
پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ ’ملزم عادی مجرم ہے، اس نے  بچی کے جسم کو جلانے اور بے ہوش ہونے تک موبائل چارجر کے تار سے زدوکوب کرنے کے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔‘

شیئر: