Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی بحرانوں کے دوران سعودی معیشت کی کارکردگی روشن علامت: آئی ایم ایف 

آئی ایم ایف کے ریجنل آفس کے قیام سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں( فوٹو الاقتصادیہ)
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیوا نے کہا ہے کہ ’عالمی بحرانوں کے دوران سعودی معیشت کی کارکردگی روشن علامت ہے‘۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر نے سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان کی صدارت میں خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کی مالیاتی و اقتصادی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی ہے۔
آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر نے اس موقع پر کہا کہ ’عالمی معیشت اس وقت دھندلائی ہوئی ہے۔ ہم مشکل دور سے گزر رہے ہیں‘۔ 
انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب کے ساتھ اقتصادی تعاون کی نئی جہتوں پر بات چیت کرنے کے خواہاں ہیں‘۔
اجلاس کے بعد سعودی وزارت خزانہ نے مملکت میں آئی ایم ایف کے ریجنل آفس کے قیام سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
آئی ایم ایف نے اس سے قبل توقع ظاہر کی تھی کہ’ سعودی عرب دنیا کی تیز رفتار معیشتوں میں سے ایک ہوگا۔ اس کی مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو اس سال 7.6 فیصد ہوگی‘۔ 
آئی ایم ایف کی سربراہ نے توقع ظاہر کی کہ ’اس سال جی سی سی ممالک کی شرح نمو 6.5 فیصد ہوگی اور خلیج کے علاقے میں معاشی شرح نمو کی رفتار بڑھتی رہے گی‘۔ 

شیئر: