Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں غیرملکیوں کے لیے بغیر کفیل اقامے کا آغاز

امارات میں دس اقسم کے اقاموں کا اجرا شروع کیا گیا ہے ( فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے پیر تین اکتوبر2022 سے غیرملکیوں کے لیے ’گولڈن‘، ’ورچوئل‘ اور ’گرین‘ سمیت 10 اقسام کے اقاموں کا آغاز کیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹم اور پورٹس سکیورٹی نے کہا ہے کہ ’غیرملکیوں کے لیے دس اقسم کے اقاموں کا اجرا شروع کیا گیا ہے۔ ان کی مدت دو سے دس برس تک ہے۔ تمام اقامے قابل توسیع ہیں۔‘
 نئے اقامہ نظام میں سرمایہ کاروں، تاجروں، سائنسدانوں، ماہرین، ممتاز طلبہ، فلاحی خدمات، ڈاکٹروں اور زندگی کے تمام شعبوں کے ہنرمندوں کے لیے ویزوں اور اقاموں کی سہولت دی گئی ہے۔ 
ویزا اور اقامے کی کارروائی کو مختصر اور آسان بنانے کے ساتھ  سہولتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ 
امارات میں مقیم غیرملکی کی فیملی اورغیرملکی پاسپورٹ ہولڈر جی سی سی ممالک کے شہریوں کی اولاد و بیگمات کے لیے بھی اقامہ جاری ہوگا۔
علاوہ ازیں وفاقی اتھارٹی کے سربراہ کے جاری کردہ ضوابط کے مطابق انسانی حالات کی بنیاد پر بھی اقامے کا اجرا ہوگا۔
 وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹم اور پورٹس سکیورٹی نے کہا ہے کہ ’ملک میں کفیل کا نظام مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے۔ نئے ویزوں کے نظام میں کفیل کے لیے کوئی جگہ نہیں۔‘
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’آئندہ آجر اور اجیر کے درمیان کاروباری تعلق پر انحصار ہوگا۔ ریکارڈ وقت میں ویزا جاری ہوگا اور مقررہ سہولتوں کی فراہمی میں غیرمعمولی لچک کا مظاہرہ کیا جائے گا۔‘
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’غیرملکی اقامہ ختم ہونے یا منسوخ کیے جانے کے بعد ایک سے چھ ماہ تک امارات میں قیام کرسکیں گے۔‘ 

شیئر: