Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’الٹا لٹک کر ٹریننگ شروع کردیں؟‘ شاداب خان کو فزیو نے آرام کا مشورہ دے دیا

شاداب خان آج اپنی 24ویں سال گرہ منا رہے ہیں۔ (فائل فوٹو: شاداب خان/فیس بک)
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان آج اپنی 24ویں سال گرہ منا رہے ہیں۔
صوبہ پنجاب کے ضلع میانوالی میں 4 اکتوبر 1998 کو پیدا ہونے والے شاداب خان 2016 میں منظرعام پر آئے جب انھیں بنگلہ دیش میں ہونے والے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔
شاداب خان پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے 6 ٹیسٹ، 53 ون ڈے اور 72 ٹی20 میچز کھیل چکے ہیں جس میں انھوں نے بالترتیب 14، 70 اور 84 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
شاداب خان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونایئٹڈ کے کپتان بھی ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے شاداب خان نے 61 میچز میں 65 وکٹیں اور 800 رنز بنائے ہیں۔
شاداب خان کی سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی انھیں مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
ساتھی کرکٹر افتخار احمد کہتے ہیں کہ ’سالگرہ مبارک ہو شاداب بھائی جان۔‘
اس کے جواب میں شاداب خان نے بھی مزے کا جواب اور لکھا ’پہلے شیڈی، پھر شیڈی بھائی، پھر شیڈی بھائی جان ہوگئے۔
اوپننگ بیٹر فخر زمان نے شاداب خان کو وِش کرتے ہوئے ان کی ایک ایسی تصویر شیئر کی جس میں شاداب خان سورہے تھے۔ شاداب خان نے اس تصویر کے جواب میں لکھا ’جی فخر چاچو، کوئی اور تصویر نہیں ملی۔
ایک صارف نے اپنی ٹویٹ شاداب خان کو کہا کہ ’یہ شیڈی، شُوڈی کے چکر چھوڑو، پلیز ورلڈ کپ پر توجہ دو۔
اس کے جواب میں شاداب خان نے دلچسپ انداز میں کہا کہ ’ابھی نیوزی لینڈ میں آدھی رات ہے، فزیو نے بولا ہے آرام کرو، کچھ وقت آف لو۔ آپ کہتے ہیں کہ تو اُلٹا لٹک کہ ٹریننگ شروع کردیں؟

شیئر: