Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات سمگل کرنے کی بڑی کارروائی ناکام

لبنان سے آنے والی شپمنٹ کو جدہ سے دوسرے ملک بھیجا جانا تھا(فوٹو، ایس پی اے)
وزارتِ داخلہ کے ترجمان بریگیڈیئرجنرل طلال شلھوب کا کہنا ہے کہ بڑی مقدار میں نشہ آورگولیوں کی اسمگلنک کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے ‘ نے وزارت داخلہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ محکمہ انسداد منشیات کے ادارے کی ٹیموں نے جمہوریہ لبنان سے آنے والی ایک شپمنٹ کی جانچ کی جسے جدہ کی اسلامی بندرگاہ سے کسی اور ملک کے لیے ٹرانزٹ کیا جانا تھا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ کے ماہر تفتیشی اہلکاروں نے نشہ آور گولیوں کی بڑی مقدار برآمد کر لی جنہیں رنگ کے ڈبوں میں انتہائی مہارت سے چھپایا گیا تھا۔
اسمگل کی جانے والی نشہ آور گولیوں کی تعداد 68 لاکھ 75 ہزار کے قریب تھی۔ بریگیڈیئرشلھوب کا مزید کہنا تھا کہ مقامی ادارہ منشیات کی ٹیموں نے لبنان اتھارٹی سے رابطہ کیا تاکہ انہیں منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کے بارے میں معلومات مہیا جائیں جس پر لبنان اتھارٹی نے اپنے ملک میں کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ میں ملوث افراد کو حراست میں لے لیا جن کے قبضے سے مزید 80 لاکھ نشہ آورگولیاں برآمد ہوئیں۔
ترجمانہ وزارت داخلہ نے سعودی شہریوں اورغیرملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ منشیات اسمگلنگ کے حوالے سے کسی بھی مشتبہ کارروائی کو دیکھیں یا کوئی اطلاع ملے تو ادارے انسداد منشیات کے ٹول فری نمبر 995 پر اس کی اطلاع دی جائے۔ اطلاع دینے والے کی معلومات مکمل طورپر راز میں رکھی جائیں گی۔

 

 

شیئر: