Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا مخالفین کے کہنے پر استعفی دونگا؟ نواز شریف

اوکاڑہ... وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ مخالفین ہر بات پر کہتے ہیں ۔ وزیراعظم استعفی دو ۔کیا نواز شریف تمہارے کہنے پر استعفی دے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ان پلے احتجاج کے سوا کچھ نہیں ۔ جاو کرکٹ کھیلو۔ اوکاڑہ کے قریب شیر گڑھ میں بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے استفسار کیا کہ ہم سے پہلے آنے والوں کو موٹر وے اور سڑکیں بنانے کا خیال کیوں نہیں آیا ۔ سابق حکو متوں نے عوام کو لوڈ شیڈنگ کا تحفہ دیا۔لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ بھی ہم ٹھیک کر رہے ہیں ۔ ایک ایک کرکے تمام منصوبوں کو مکمل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کام کر رہے ہیں، مخالفین ہماری ٹانگیں کھینچ رہے ہیں ۔ مخالفیں پاکستان کو ترقی کرتا دیکھ نہیں سکتے ۔ ا نہیں پتا ہے کہ ہم کام کرتے چلے گئے تو 2018ءمیںبھی وہ فارغ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کی قسمت میں احتجاج اور ہماری قسمت میں خدمت ہے۔ سڑکیں بناتے جائیں گے اور وہ ناپتے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین جلسیاں کرتے ہیں ۔ احتجاج کرنے والوں کو بتا دو جلسہ کیا ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال کھاد کی قیمت کو مزید کم کریں گے۔وزیر اعظم نے اوکاڑہ کے100 دیہات میں گیس کی فراہمی اور بلدیاتی نمائندوں کو بنیادی مسائل کے حل کے لئے 50،50 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ۔ 

 

شیئر: