Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلیوں کو اذیت دینے والے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

ٹوئٹر صارفین بلیوں پر تشدد کرنے والے شخص کو ذہنی مریض قرار دے رہے ہیں۔ فائل فوٹو
سعودی سوشل میڈیا پر صارفین نے بلیوں پر تشدد کرنے والے مقامی شہری ’فہد‘ کی گرفتاری کے لیے مہم تیز کر دی ہے۔
 اس حوالے سے دو ہیش ٹیگ جاری ہیں۔ ایک میں بلیوں پر تشدد کرنے والے فہد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہا ہے تو دوسرے ہیش ٹیگ میں بلیوں پر تشدد کرنے والے فہد کو ذہنی مریض قرار دیا جا رہا ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق صارفین نے ٹوئٹر پر سعودی سیکیورٹی فورسز سے مطالبہ  کیا ہے کہ فہد نامی اس شخص کو گرفتار کیا جائے جو انسانیت سے عاری ہے اور بلیوں پر تشدد کر رہا ہے۔ اس حوالے سے سنگدلی اور درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا جارہا ہے۔ 
ایک صارف خاتون نے  بلیوں پر تشدد کے منظر پر مشتمل وڈیو دیکھ کر دلی رنج و ملال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ بلیوں پر تشدد کا منظر دیکھ کر میرا جسم کانپ اٹھا۔ ناقابل فہم ہے کہ ہمارے درمیان فہد جیسے لوگ زندہ ہیں‘۔ 
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ممکن نہیں کہ مکمل ہوش و ہواس رکھنے والا شخص اس قسم کی حرکت کرے۔ ایسا کام وہی شخص کرسکتا ہے جو ذہنی مریض ہو‘۔ 
ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’اے پروردگار بلیوں پر تشدد کرنے والا گرفتار ہو جائے۔ اے پروردگار اسے عمر قید کی سزا ہو جائے‘۔ 
ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ ’جب انسان انسانیت سے عاری ہو جائے اور سنگ دل وحشی بن جاتا ہے تو ایسا ہی کرتا ہے۔ کیا بلیاں اللہ کی پیدا کردہ جاندار مخلوق نہیں۔ کس حق سے وہ اس قسم کی پیاری بلیوں کو ہلاک کر رہا ہے اور ان پر ظلم و تشدد کر کے ان کی جان لے رہا ہے‘۔ 

شیئر: