Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیر کویت معمول کے طبی معائنے کےلیے اٹلی پہنچ گئے

اٹلی میں کویت کے سفیر نے ایئر پورٹ پر امیر کویت کا خیر مقدم کیا۔( فائل فوٹو عرب نیوز۹
امیر کویت شیخ نواف الاحمد الصباح سنیچر کو معمول کے طبی معائنے کے لیے اٹلی پہنچے ہیں۔
کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کونا کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ’ شیح نواف الاحمد الصباح سنیچر کو معمول کے طبی معائنے جاری رکھنے کے لیے اٹلی پہنچے ہیں‘۔
 بیان میں کہا گیا کہ’ اٹلی میں کویت کے سفیر ناصر القحطانی نے ایئر پورٹ پر امیر کویت کا خیر مقدم کیا۔‘
 شیخ نواف الاحمد الصباح کو2020 میں ان کے بھائی شیخ صباح الاحمد الصباح کے انتقال کے بعد امیر کویت مقرر کیا گیا تھا۔

شیئر: