Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی اکثریت، 16 نئے چہرے

2 خواتین جنان بو شہری اورعالیہ الخالد بھی پارلیمنٹ میں پہنچی ہیں( فوٹو الشرق الاوسط)
امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے پارلیمانی انتخابات 2022 میں کامیاب امیدواروں مبارکباد  دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’عوام نے آپ کو منتخب کرکے جو اعتماد دیا ہے اس پر آپ مبارکباد کے مستحق ہیں‘۔ 
کویتی نیوز ایجنسی کونا  اور الشرق الاوسط کے مطابق کویتی ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے پارلیمانی انتخابات میں جیتنے والوں کے نام تنہیتی پیغامات ارسال کیے ہیں۔  
 مبصرین کا کہنا ہے کہ ’پارلیمانی انتخابات کے نتائج نے 54 فیصد صورتحال تبدیل کی ہے۔ اپوزیشن نے 50 میں سے 28 نشستیں حاصل کرکے اکثریت حاصل کی ہے۔‘
16 نئے چہرے منتخب ہوئے ہیں جبکہ11 سابقہ ارکان پارلیمنٹ نے کامیابی حاصل کی۔ 2 خواتین جنان بو شہری اورعالیہ الخالد بھی پارلیمنٹ میں پہنچی ہیں۔ 
اس سے قبل دسمبر 2020 میں واحد خواتین امیدوار کے ہارنے کے بعد سے کویت کی پارلیمان صرف مرد ارکان پر مشتمل تھی۔
 پارلیمانی انتخابات میں پہلی مرتبہ دو ایسے امیدوار کامیاب ہوئے جنہوں نے جیل سے الیکشن لڑا۔ ان میں سے ایک مزروق الخلیفہ ہیں جبکہ دوسرے حامد البذالی ہیں۔ دونوں امیدوار انتخابی ضابطگیوں کے باعث زیر حراست تھے۔ 
سابق سپیکر احمد السعدون نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔87 سالہ احم د السعدون تجربہ کار پارلیمنٹیرینز ہیں جو 1975 سے پارلیمنٹ کے ممبر منتخب ہورہے ہیں۔ 
گزشتہ دس سالوں کے دوران کویت میں ہونے والا یہ چھٹا انتخاب ہے۔ کویت واحد خلیجی ریاست ہے جہاں ممکمل طور پر منتخب پارلیمان موجود ہے۔
ارکان پارلیمان اور حکومت کے درمیان تنازعات کے بعد جون میں کویتی ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الصباح نے پارلیمان تحلیل کر دی تھی۔
یاد رہے کہ کویتی پارلیمنٹ کے انتخابات کےلیے جمعرات 29 ستمبر کو پولنگ ہوئی تھی۔ 50 ارکان کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔

شیئر: