Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’السعودیہ‘ کی جدہ سے قاہرہ کے لیے پہلی پرواز کے 75 سال مکمل

 75 ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد اھرامات الجیزۃ میں کیا جائے گا( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عریبین ایئرلائنز ’السعودیہ‘ کی قاہرہ کے لیے پہلی پرواز کے 75 سال مکمل ہوگئے۔اس موقع پر مصر میں اھرامات الجیزۃ مقام پر تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق السعودیہ کے مارکیٹنگ مینجر خالد طاش نے بتایا کہ’ قاہرہ کے لیے السعودیہ کی پرواز کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لیے اھرامات کا انتخاب سوچ  سمجھ کر کیا گیا ہے۔ ڈائمنڈ جوبلی کے لیے اھرامات کا علاقہ موزوں ہے‘۔
 ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ’ قاہرہ کے لیے جدہ ایئرپورٹ سے پہلی پرواز 75 سال قبل روانہ کی گئی تھی۔ اب سالانہ 4 ہزار سے زیادہ پروازیں مصر کے لیے چل رہی ہیں اور ان سے سالانہ 20 لاکھ سے زیادہ افراد سفر کررہے ہیں‘۔ 
السعودیہ کے مارکیٹنگ مینجرکا کہنا تھا کہ’ السعودیہ کے ساتھ سب سے زیادہ تعاون کرنے والا ملک مصر ہے۔ السعودیہ نےبیرون ملک سب سے پہلا آفس مصر میں کھولا تھا‘۔ 
خالد طاش نے کہا کہ ’سعودی وژن 2030 کے تناظر میں السعودیہ سیاحوں کی تعداد 100 ملین تک پہنچانے کا عزم کیے ہوئے ہیں ۔السعودیہ مشرق وسطی میں سب سے زیادہ تیز رفتار تجارتی برانڈ بن چکی ہے‘۔ 

شیئر: