Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السعودیہ کے جنیوا، فرینکفرٹ اور لندن کے لیے پروازوں کے 55 سال مکمل

تینوں مقامات کے لیے ایک، ایک خصوصی پرواز کا اہتمام کیا گیا (فوٹو السعودیہ)
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ)  نے جنیوا، فرینکفرٹ اور لندن کے لیے اپنی پروازوں کے 55 سال مکمل کرلیے۔
اس موقع پر السعودیہ نے تینوں مقامات کے لیے ایک، ایک خصوصی پرواز کا اہتمام کیا جہاں مہمانوں کے لیے ایئرپورٹس پر 55 سال مکمل ہونے پر خاص اہتمام کیا گیا جبکہ پرواز پر تمام مسافروں کو یادگاری تحائف پیش کیے گئے۔

اس موقع پر مسافروں کو یادگاری تحائف پیش کیے گئے۔ (فوٹو السعودیہ ٹوئٹر)

السعودیہ نے بزنس کلاس میں سفر کرنے والے مہمانوں کو ان فلائٹ شیف سروس کا لطف فراہم کیا۔ مسافروں کو ان کی پسند اور توقعات کے مطابق کھانے مہیا کیے گئے۔
 جنیوا، فرینکفرٹ اور لندن سے 3500 سے زیادہ پروازوں کے ذریعے 3 لاکھ 48 ہزار 800 مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کی ہے۔

السعودیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کا اعتماد ہی ہماری کامیابی کی ضمانت ہے۔ (فوٹو السعودیہ ٹوئٹر)

السعودیہ  نے مجموعی طور پر 22.3  پرواز کے گھنٹوں کے دوران 16.2 ملین ایئر میل کے سفر میں 5 ہزار سے زیادہ گھنٹے کا تفریحی مواد اپنے مسافروں کو آرام دہ اور کشادہ نشستوں پر فراہم کیا۔
السعودیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کا اعتماد ہی ہماری کامیابی کی ضمانت ہے۔
السعودیہ کی کوشش ہے کہ وہ اپنے تمام روٹس پر ہمیشہ معیاری اور بہترین خدمات فراہم کرے اور دنیا بھر میں ’ونگز آف وژن 2030‘ کے طور پر اپنی اور سعودی عرب کی شناخت بہتر بنانے کی آئندہ بھی پوری قوت کے ساتھ کوشش جاری رکھے۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: