Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سہ ملکی سیریز کا چوتھا میچ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو نو وکٹوں سے ہرا دیا

اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا تھا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو نو وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
منگل کو ہونے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے تھے۔
نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے جارحانہ انداز میں آغاز کیا اور صرف ایک وکٹ کے نقصان پر ہی پاکستان کی جانب سے دیے جانے والے ٹارگٹ کو پورا کر دیا۔

پاکستان کی اننگز

اس سے قبل پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے تھے۔
پاکستان کی پہلی وکٹ محمد رضوان کی گری۔ 16 رنز بنانے کے بعد محمد رضوان بریس ویل کی گیند پر نیشام کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ دوسرے نمبر پر شان مسعود پویلین لوٹے۔ شان مسعود سانٹنر کی گیند پر کیچ بریسویل کو کیچ دے بیٹھے، شاداب خان دسویں اوور میں سانٹنر کی گیند پر ایس سودھی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
پاکسان کو چوتھا اور بڑا نقصان کپتان بابراعظم کی وکٹ گرنے کی صورت میں 11ویں میں ہوا جب وہ بریسٹول کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
بابراعظم نے 21 رنز بنائے۔ ان کے بعد حیدر علی 14 ویں اوور ایش سودھی کی گیند پر آؤٹ ہوئے ان کا کیچ ساؤتھی نے پکڑا۔ ان کے بعد افتخار 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد نواز کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹے اور محمد وسیم جونیئر صرف ایک رن بنا پائے۔

نیوزی لینڈ کی اننگز

نیوزی لینڈ کی واحد وکٹ 13ویں اوور میں گری، 42 گیندوں پر 62 رنز بنانے والے فن ایلن اس وقت آؤٹ ہوئے جب وہ شاداب خان کی گیند پر شاٹ مارنے کے لیے بڑھے تو وکٹ کیپر محمد رضوان نے انہیں سٹمپ آؤٹ کر دیا۔
کرائسٹ چرچ میں شیڈول میں یہ ٹی20 میچ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا جبکہ سہ ملکی سیریز کا مجموعی طور پر چوتھا میچ تھا۔ 
دونوں ممالک کے درمیان اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا تھا، جبکہ نیوزی لینڈ نے اتوار کے روز بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
سہ ملکی سیریز کے پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان پہلے، نیوزی لینڈ دوسرے جبکہ بنگلہ دیش تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مجموعی طور پر اب تک 26 ٹی20 میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے 16 مرتبہ پاکستان جبکہ 10 مرتبہ نیوزی لینڈ نے فتح حاصل کی۔
 

شیئر: