Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان اورولی عہد کی جانب سے اسٹریا کے صدر کو مبارک باد

صدر الیگزینڈر کو دوسری بار منتخب ہونے پر مبارک باد کا پیغام ارسال کیا(فوٹو، ٹوئٹر)
 خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن  سلمان نے آسٹریا میں صدارتی انتخاب میں کامیابی پر صدر الیگزینڈر وان بیر بیلین کو دوبارہ صدر منتخب ہونے کی مبارکباد دے دی۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان نے ’آسٹریا کے صدر کے لیے کامیابی پر نیک خواہشات اور آسٹریا کے دوست عوام کی مزید ترقی و خوشحالی کی آرزوؤں کا اظہار کیا‘۔ 
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی آسٹریا کے صدر کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے انہوں نے آرزو ظاہر کی ہے کہ ’صدر الیگزینڈر آسٹریا کے دوست عوام کی مزید ترقی و خوشحالی کے حوالے سے اپنی آرزوؤں کی تکمیل میں کامیاب ہوں اور انہیں اس حوالے سے سرخروئی نصیب ہو‘۔ 

شیئر: