Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی ایئر پورٹ پر پرندوں کی بھرمار، دو ایئرلائنز کے طیارے بڑے حادثے سے بچ گئے

پی آئی اے کی طیارے سے پرندہ لینڈنگ سے پہلے ٹکرایا (فوٹو: سی اے اے ذرائع)
کراچی ایئرپورٹ پر قطر ایئر ویز اور پی آئی اے کے طیاروں سے پرندے ٹکرا گئے۔
سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے ذرائع نے اردو نیوز کے نامہ نگار زین علی کو بتایا کہ قطر ایئر ویز کی دوحہ سے کراچی آنے والی پرواز کے طیارے سے پرندہ رن وے نمبر 25 ایل پر ٹکرایا۔
قطر ایئر ویز کی پرواز QR-610 کے انجن نمبر دو سے لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرایا۔ اس طیارے میں 150 سے زائد مسافر تھے۔
پرندہ ٹکرانے کا دوسرا واقعہ پی آئی اے کی سکھر سے کراچی آنے والی پرواز کے ساتھ پیش آیا۔
پی آئی اے کی طیارے سے پرندہ 25 سو فٹ کی بلندی پر لینڈنگ سے پہلے ٹکرایا۔
سی اے اے  نے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران پائلٹس کو احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ پرندے ٹکرانے سے طیاروں کو بڑے حادثے کا سامنا کرنا پڑنا سکتا ہے۔

شیئر: